اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔ عدالت نےایس پی ڈاکٹر فرخ رضا کے پیش ہونے پر پرائیویٹ استغاثہ میں سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سمیت 117 ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کر دی۔ عدالت نے برھان معظم ملک ایڈووکیٹ کی طرف سے ایس ایس پی طارق عزیز، ایس عبدالرحیم شیرازی، معروف صفدر واہلہ اور ندیم کھوکھر کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوے حاضری معاف کر دی۔ عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ ادارہ منہاج القران کے وکلا کی طرف سے افسران کو لاہور سے باہر اضلاع میں تعیناتی کر دی گئی ہے، افسران کے لاہور سے دُور تعینات ہونے سے عدالت روز آنا مشکل ہے۔ عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون کیس کی سماعت اب جمعہ اور ہفتہ دو روز ہوا کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169